آزاد کشمیر میں جاری نیشنل کشمیر ورکشاپ اختتام پذیر

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاک فوج اور حکومت آزاد کشمیر کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والی نیشنل کشمیر ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی جبکہ چار روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں کمانڈر راولپنڈی کور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ مری ڈویژن بھی شریک ہوئے۔ورکشاپ میں سول اور فوجی حکام نے شرکا کو مختلف موضوعات پر بریفنگ بھی دی۔ پی پی آئی کے مطابق آخر میں کور کمانڈر نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور شرکاکو مبارکباد پیش کی

Next Post

ورلڈ ویمن ڈے پر گوگل کا خواتین کو خراج تحسین

Fri Mar 8 , 2024
 کراچی(پی پی آئی)خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گوگل نے اپنے ڈوڈل میں تمام شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو علامتی انداز میں شامل کیا، جس میں پیغام […]