خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کو مینیج نہ کیا تو حکومت نہیں چل پائے گی؛ فواد چو ہدری

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اگر مولانا فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق  احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم بھی فارم 47 کے ایم این اے ہو سکتے تھے لیکن ہمارا اپنا راستہ ہے، اسی کی تو سزا مل رہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا سب کیسز ختم ہوں گے تو 9 مئی واقعات پر کیسز شروع ہو جائیں گے، حکومت چلنے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا شہباز شریف اگر فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائیگی، سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا فضل الرحمان نے اگر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا تو حکومت آگے نہیں جاسکے گی۔