شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید معاونین خصوصی کی شمولیت متوقع

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا امکان ہے، آئندہ چند روز میں مزید معاونین خصوصی کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ سے میاں عمر یا ادریس خٹک کو ذمہ داری دی جا سکتی ہے، باجوڑ سے انورزیب خان، چارسدہ سے عارف احمد زئی کو معاون خصوصی بنانے کا امکان ہے، تیمورسلیم جھگڑا کو بھی کسی محکمے کی ذمہ داری مل سکتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں وزرااور مشیروں کی تعداد پوری ہے، وزرا و مشیروں کی تعداد پوری ہونے کے بعد اب معاونین خصوصی ہی تعینات کیا جاسکتا ہے، کیونکہ کابینہ میں معاونین خصوصی  کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق کئی سینئر اور دیرینہ اراکین نظر انداز ہونے کے باعث  قیادت سے رابطہ میں ہیں۔