شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 رمضان المبارک کی دعاؤں میں عافیہ اور اہل غزہ کو یاد رکھیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی(پی پی آئی)عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے تمام عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سحری، افطاری، تراویح اور رمضان المبارک کی تمام عبادتوں کی دعاؤں میں ڈاکٹر عافیہ کو یاد رکھیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ  غزہ میں ہمارے فلسطینی بھائی بہن یہ رمضان المبارک انتہائی مشکل حالات میں گزاریں گے، ان کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا میں ائمہ کرام اور پوری قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے ساتھ غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی، عالم اسلام اور پاکستان میں،امن اور استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی طور پر دعاؤں کا اہتمام کریں۔