جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں بارشوں سے موسم سرد، ماہ صیام میں بہترین موسم سے شہری خوش

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے موسم سرد ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں 9، لورالائی میں 7 جبکہ پشین میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ زیارت اور کوئٹہ 2 جبکہ قلات 3 اور ڑوب میں 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ، نوکنڈی اور بارکھان 7، دالبندین 10، پنجگور 13 اور خضدار میں 8 سینٹی گریڈ، گوادر 16، اورماڑہ 14 جبکہ پسنی اور جیونی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق سبی 11، تربت اور لسبیلہ میں 17سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ ماہ صیام میں بہترین موسم سے شہری خوش نظر آرہے ہیں۔