سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپین بن گیا

 شارجہ(پی پی آئی)پاکستان ڈیف ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپین بن گیا۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 100 رنز سے شکست دے دی،قومی ٹیم نیمقررہ اوورزمیں چھ وکٹ کے نقصان پر 162رنز  بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 62 رنز پرڈھیرہوگئی،ڈیف کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، پی پی آئی کے مطابق   ڈیف ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ کے درمیان شارجہ یو اے ای میں کھیلا گیا،ایونٹ میں چھ ٹیموں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی آفریقہ اور آسٹریلیا نے شرکت کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024  جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ باسط عباسی نے بلے بازی جبکہ جبارعلی اورمنظور خان نیباولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی،ڈیف کرکٹ کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی،میرا یقین ہے کہ جذبے صادق،ٹیم ورک اور عزم ہی کامیابی کی کنجی ہے۔