سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جرمنی میں جنونی شخص کے ہاتھوں کراچی کا شہری قتل، حملہ آور ہلاک

برلن(پی پی آئی)جرمنی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم کوایک جنونی جرمن باشندے نے چاقو کے وار سے قتل جبکہ اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں جنونی مقامی باشندے نے پاکستانی نژاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار کیے۔حملے کے نتیجے میں 58 سالہ پاکستانی نژاد فہیم الدین موقع پر جاں بحق جبکہ اْن کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کر کے حملہ ا?ور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کروا کے واپس آیا تھا۔