کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل

اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی خالی اڑتالیس نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال منگل کو کی جائے گی۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار رواں ماہ کی ستائیس تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔وفاقی دارلحکومت میں ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی ایک جنرل نشست اور علما سمیت چار ٹیکنوکریٹ نشستوں پر سینیٹ کے ارکان کا انتخاب کرینگے۔صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ہر صوبے سے سات جنرل نشستوں، دوخواتین نشستوں اور علما سمیت دوٹیکنوکریٹ نشستوں اور پنجاب اور سندھ سے اقلیتوں کی ایک ایک نشست کیلئے سینیٹرز کا انتخاب کرینگے۔شیڈول کے مطابق پولنگ آئندہ ماہ کی دوتاریخ کو صبح نو سے شام چار بجے تک ہوگی۔