کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کی کچرا کنڈی میں پھینکے گئے آنسو گیس کے شیل پھٹ گئے

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے کیماڑی میں نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا کنڈی میں پھینکے گئے آنسو گیس کے شیل کچرے میں آگ لگنے کی وجہ سے پھٹ گئے۔ پولیس کیمطابق واقعہ میں کوئی بھی شخص بے ہوش نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے پلاٹ پر کچرا کنڈی سے درجنوں آنسو گیس کے شیل برآمد ہوئے ہیں۔ کچرا کنڈی میں آگ لگانے پر آنسو گیس کے شیل پھٹ گئے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی عارف راؤ نے کہا کہ نامعلوم افراد آنسو گیس کے شیل پھینک کر چلے گئے جو آگ لگنے سے پھٹ گئے تاہم واقعہ میں کوئی بھی شخص بیہوش نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو شیل ملے ہیں وہ پولیس کو جاری نہیں ہوتے۔ اس طرح کے شیل پولیس کے استعمال میں نہیں۔عارف راؤ کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ شیل کافی پرانے کچرا کنڈی کے پاس پڑے تھے، کسی نے کچرا کنڈی میں آگ لگائی تو کچھ شیل جل گئے ہیں، شیل کی تعداد 40 سے زائد ہے،واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔