‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرکر زخمی

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی واش روم میں گرگئے۔ لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے  پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی پرسوں گرگئے جس سے ان کو فریکچر ہوا ہے، وہ 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان ہر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی واش روم میں گر گئے تھے وہ زخمی ہو گیے ڈاکٹر نے ان کا آرام اور علاج کا مشورہ دیا ہے،پرویز الٰہی کو بخار بھی ہے اور پیٹ بھی خراب ہے۔محمدخان بھٹی کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی،پرویز الٰہی کے 10 شریک ملزمان عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے