ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بلوچستان 24 گھنٹے کے دوران تیسری بارلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران تیسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچستان اور کوئٹہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکزکوئٹہ سے 166 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملحقہ افغان صوبہ قندھار کا علاقہ شوراوک تھا۔زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبدین سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔