سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کمانڈر ان چیف جے کے ایل ایف جنرل بشارت رضا کا یوم شہادت آج منایا جائے گا

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) شہید جرات کمانڈر ان چیف جے کے ایل ایف جنرل بشارت رضا کا یوم شہادت 24 مارچ کو یوم کردار کی صورت میں منایا جائے گا۔حریت پسند کارکن مزار شہدا جا کر عظیم محسن کی قبرپر حاضر ی دیں گے۔ بھارتی فورسز نے حضرت بل سے ملحق جے کے ایل ایف کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کی کوشش میں 30برس قبل چوبیس مارچ کو اسی مقام پر  جنرل بشارت رضا، سلمان یاور، مشتاق ملک،دلاور خان، وسیم کرنل،ٹیپو سلطان،مشتاق صوفی، نصیر الدین، سلمان عبدالریشد شاہ، سجاد احمد، میر اکبر کو شہید کیا تھا۔ بشارت رضا ان نوجوانوں میں شامل تھے جنہوں نے 94میں یسین ملک کی طرف سے بھارتی فورسز کیخلاف دوبارہ بندوق اٹھانے کا منصوبہ بنایا تھا۔