سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کر گئے

(وسیم احمد) پی سی بی کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔ شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔  مرحوم کی آج علی الصبح ساڑھے 4 بجے اچانک طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔پی پی آئی کے مطابق مرحوم کی عمر 89 برس تھی اور پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔مرحوم شہریار معروف سفارتکار تھے۔ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔واضح رہے کہ شہریار ایم خان 29مارچ 1934 کو لکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی علیم وہیں حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم انگلستان سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد شہریار خان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آ گیا اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔