جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڈگام میں 23سالہ نوجوان کی پراسرار موت

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے ونگواس میں ایک 23 سالہ نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت شبیر احمد جیرہ ساکنہ گوگجی پتھری ونگواس کے طور پرہوئی ہے۔ اہل خانہ کو نوجوان کی لاش اتوار کی صبح اپنے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اہل خانہ اورعلاقے کے لوگوں نے اسے قتل قرار دیتے ہوئے حکام سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔