کراچی(پی پی آئی)رمضان کے پہلے نصف دورانیہ میں جہاز کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک سفر میں کمی واقع ہوتی ہے، جس کے باعث اکثر ایئر لائنز کو اپنی فلائٹس منسوخ کرنا پڑ جاتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ابتدائی نصف مہینہ کے بعد رمضان کے آخری پندرہ دنوں میں لوگ عید منانے اپنے اپنے گھروں کو جاتے ہیں تو ہوائی سفر میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور پی آئی اے کو پروازوں کی تعداد بڑھانی پڑتی ہے۔