کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چارسدہ: تیسری جماعت کے طالبعلم کی ہوائی فائرنگ سے اس کی والدہ جاں بحق

چارسدہ(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں امتحان میں کامیاب ہونے والے بچے نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے زد میں آکر اس کی والدہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق پاس ہونے کی خوشی میں تیسری جماعت کے طالبعلم نے اسکول سے گھر پہنچ کرپسٹل سے ہوائی فائرنگ کی، ہوائی فائرنگ کی زدمیں آکر بچے کی والدہ جاں بحق ہوگئیں، بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب پشاور کے تھانا خزانہ کی حدود میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رقم کے تنازع پر پیش آیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔