ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد نے تصدق جیلانی پر مشتمل کمیشن کی حمایت کر دی

ایبٹ آباد(پی پی آئی) ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد نے کہا کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، توقع ہے کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لے کر تحقیق کرے گا۔ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کمیشن ایسی تجاویز دے گا کہ آئندہ کوئی بھی عدالتی امور میں مداخلت نہ کر سکے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ماورائے آئین ہر اقدام کی مذمت کرتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بار کونسل نے بھی سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی بطور سربراہ تحقیقاتی کمیشن نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا تھا۔ائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل کا کہنا تھا کہ تصدق حسین جیلانی ایک غیر متنازعہ اور دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق حسین جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے مکمل کریں گے۔