شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عیدا سپیشل ٹرینوں کی بکنگ مکمل، محروم مسافروں کو پریشانی کا سامنا

کراچی(پی پی آئی) عید کی آمد کے پیش نظر  کرای میں مقیم دوسرے صوبوں کے باشندوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ریلوے کی کراچی اور کوئٹہ جانے والی تمام ٹرینوں کی عید تک 100 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق سیٹوں کی مزیدبکنگ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ طور پر ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی، کوچز لگانے کا فیصلہ آخری ایام میں مسافروں کے رش کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ۔عید کے موقع پر ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی گئی ہیں، کراچی سے آنے اور لاہور سے جانے والی عید سپیشل ٹرینوں کی بھی 100 فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی عید سپیشل ٹرین کی 70 فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ریلوے انتظامیہ نے عیدا سپیشل ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کردیا جس کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے 7 اپریل کو شام 6 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہو گی اور اگلے روز ایک بجکر 15 منٹ پر مسافروں کو لیکر پشاور کینٹ پہنچے گی۔دوسری عید سپیشل ٹرین 7 اپریل کو ہی صبح 10 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی جو اگلے روز 4 بجکر 15 منٹ پر راولپنڈی پہنچنے گی۔تیسری عید سپیشل ٹرین 8 اپریل کو کراچی سے لاہور کے لئے رات 9 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 5 بجکر 55 منٹ پر لاہور پہنچے گی، چوتھی عید سپیشل ٹرین 19 اپریل کو لاہور سے کراچی کے لئے شام 5بجے لاہور سے روانہ ہو کر 20اپریل کو دن ایک بجکر 45منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔