سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور

لاہور(پی پی آئی)ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور ہوگیا اور ان کی جگہ آمنہ کامران کو قائم مقام پرنسپل کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز نے اجلاس میں مائیکل اے تھامسن کا استعفی منظور کیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ ممبران کو آگاہ کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر بورڈ ممبران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، شفافیت کو ہر صورت مد نظر رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ آمنہ کامران اس وقت سینئر ہیڈ مسٹریس کے طور پرکام کررہی ہیں۔یاد رہے کہ مائیکل تھامسن نے چند روز قبل ایچیسن کالج کی فیس معافی کی پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے گورنر ہاؤس سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔انہوں نے اس سے قبل سینیٹر اور وفاقی وزیر احد چیمہ کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرائی گئی فیس معافی کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔