عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی سرٹیفکیٹ کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی سرٹیفکیٹ کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔پیر کے روز چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن  پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی انتخابات کو ایک ماہ سے زائد ہوگیا لیکن ابھی تک سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے بعد انتخابات کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں، ہمیں سرٹیفکیٹ دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ اب بہت ہوگیا۔