کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کی ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت  دی ہے۔ایوان صدرکے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ صدر آصف زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان اور ایران میں سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ صدر مملکت نے اپنے ہم منصب کو دورے کی دعوت دی ہے۔