ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ا سٹریٹ چلڈرن ڈے منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں  جمعہ کو سٹریٹ چلڈرن ڈے منایا گیا۔اسٹریٹ چلڈرن ڈے منانے کا مقصد بغیر گھروں کے گلیوں اور فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے  بچوں کو بھی آسائشیں مہیا کرنا ہے۔پاکستان میں سڑک پر رہنے والے 63 فیصد بچے جنسی زیادتی اور مختلف نشوں کی وجہ سے ایڈز اور ہیپاٹائٹس سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے بے گھر نایاب ہیروز نے سہولیات کے فقدان کے باوجود سٹریٹ چائلڈ گیمز 2016 میں بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر دکھایا، اس سے قبل سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ میں پاکستان کی ا سٹریٹ چلڈرن ٹیم نے برونز میڈل جیت کر وطن عزیز کو انمول تحفہ دیا تھا۔