کراچی(پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ کراچی پر ڈاکوؤں کی یلغار ہو گئی ہے۔کراچی میں علی خورشیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسرین جلیل نے کہا کہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ عوام کے غم و غصے کو روکنا ہمارے بس میں نہیں، یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کس قسم کی حکومت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے کوئی گلی شاہراہ محفوظ نہیں، اس سال کے تین ماہ میں 59 افراد قتل ہوچکے ہیں، پولیس یہاں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔پی پی آئی کے مطابق علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ وزیر کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم خوامخواہ واویلا کر رہی ہے، 700 سے زائد افراد اسٹریٹ کرائمز میں زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 سال سے آپ کی حکمرانی ہے اور ملبہ عبوری حکومت پر ڈال دیتے ہیں، سندھ حکومت کے وزیر کو اپنے بیانات پر معافی مانگنی چاہیے۔ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی میں روز ہزار سے زائد موبائل فون چھینے جاتے ہیں، بیشتر افراد تھانہ کلچر کی وجہ سے ایف آئی آر نہیں کٹواتے، سال میں 10 ارب اسی کڑور روپے کے موبائل چھینے جاتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرائم کو روکا نہیں جائے تو پھر ہم سوچتے ہیں کہ کہیں پولیس پشت پناہی تو نہیں کر رہی، ان حالات میں ایم کیو ایم خاموش نہیں رہے گی جلد لائحہ عمل دیں گے۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی)ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ریڈ کو ٹی 20
کراچی(پی پی آئی)بجٹ 25-2024کی تیاریاں جاری ہیں، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ
کراچی(پی پی آئی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں
کراچی(پی پی آئی) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب ملزمان
مظفرگڑھ(پی پی آئی) تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اشفاق احمد
مظفرگڑھ(پی پی آئی) تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اشفاق احمد
پشاور(پی پی آئی)پشاور میں پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ بے نقاب ہوگیا، ٹیسٹ
کراچی(پی پی آئی)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان ا سٹاک مارکیٹ ملکی
کراچی (پی پی آئی)گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ قوم