اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں 3 ہزار فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی قرار

اسلام آباد(پی پی آئی)فلسطینی سفارت خانہ نے پاکستان میں 3 ہزار فلسطینی بچوں کو گود لینے کی خبریں جعلی قرار دے دی ہیں۔ترجمان فلسطینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی سوشل میڈیا خبریں جعلی و غیر قانونی ہے، فلسطینی سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے،پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا ہے،فلسطینی عوام کیلئے عطیات کی اپیلوں کی جعلی خبروں اور الزامات کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں، کوئی بھی عطیہ دینے، یتیموں کی کفالت کرنے یا خاندانوں کی مدد کرنے سے پہلے فلسطینی سفارت خانے سے رابطہ کریں،فلسطینی سفارت خانے سے رابطہ کرنے پر سفارت خانہ سرکاری اور معتبر حکام سے رابطہ کروائے گا۔