جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے مظالم رکوائے:مشعال ملک

اسلام آباد (پی پی آئی) حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے حصول کے لیے قابض افواج کے مظالم کو برداشت کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم رکوائے، پاکستان خطے کی مظلوم آبادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے  فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کشمیری تارکین وطن کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔