انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 11 مئی تک منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاویدالحسن چشتی کی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب،سینیٹر شبلی فراز پیش ہوئے۔ سینئیر قانون دان بابر اعوان بھی دونوں رہنماؤں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی تھی۔سیپی پی آئی کے مطابق نئیر قانون دان بابر اعوان نے عدالت میں اپنے دلائل دئیے،پرایسکیوٹر نے کہا کہ آپ دونوں رہنما ؤں شامل تفتیش ہوئے۔ بابر اعوان نے کہا کہ عدالت کا نوٹس اب ملا ہے شامل تفتیش ہو جاتے ہیں،عدالت نے دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 11 مئی تک منظور کرلی۔