اسلام آباد(پی پی آئی) بدر شہباز کو وزیراعظم شہباز شریف کا میڈیا کوارڈینیٹر تعینات کر دیا گیا۔ بدر شہباز کی تقرری کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز کی تقرری کی منظوری دی۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بدر شہباز سے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔