چمن/کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے سے سیلابی صورتحال کاسامنا ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں سے زیا رت، شیرانی، مو سی خیل، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بار کھان، کو ہلو اور سبی سمیت دیگر اضلاع متاثر ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ہفتے کی بارشوں سے صوبہ کے متعدد علاقوں کا ملک کے دوسرے حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔سیلاب کے سبب افغان ٹرنزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے والے ٹرک قلعہ عبداللہ اور چمن کے قریب پھنس گئے چمن میں پہاڑوں پر شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بڑی تعداد میں کچے مکانات بہہ گئے۔ سیلاب نے سڑکوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے، چمن کا بلوچستان کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہو گئی ہے۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی)ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ریڈ کو ٹی 20
کراچی(پی پی آئی)بجٹ 25-2024کی تیاریاں جاری ہیں، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ
کراچی(پی پی آئی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں
کراچی(پی پی آئی) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب ملزمان
مظفرگڑھ(پی پی آئی) تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اشفاق احمد
مظفرگڑھ(پی پی آئی) تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اشفاق احمد
پشاور(پی پی آئی)پشاور میں پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ بے نقاب ہوگیا، ٹیسٹ
کراچی(پی پی آئی)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان ا سٹاک مارکیٹ ملکی
کراچی (پی پی آئی)گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ قوم