پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان للہ خان کی آٹھویں برسی منائی گئی

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ اور بھارتی فورسز کے خلاف 31جولائی 1988کو شروع کردہ مسلح تحریک کے بانی امان للہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں آباد کشمیریوں نے منائی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔پی پی آئی کے مطابق۔ گلگت میں مرکزی تقریب جمعہ کے روز اسکردو میں منعقدہوئی۔اسکردو  کے مقامی ریسٹورنٹ میں مذہبی ہم آہنگی کا قابل رشک مظاہرہ تھا جہاں شیعہ، آغا خانی،نوربخشی بھی کشمیری لیڈر کو خراج پیش کرنے جمع تھے گلگت میں  اتوار کو جلسہ عام ہوگا درالحکومت مظفرآباد میں منعقد سیمینار میں مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا نیلم، باغ، راولاکوٹ بھبمر میرپور دھیرکوٹ چکسواری چوکی سماہنی تھوراڑ پلندری ہجیرہ تراڑکھل کوٹلی عباس پور میں بڑے اجتماعات ہوئے امریکہ برطانیہ اور یورپ میں اتوارکو برسی کی تقریبات ہوں گی