سری نگر میں امان للہ خان مرحوم کی برسی پربھارتی فوج کا محاصرہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ اور بھارتی فورسز کے خلاف 31جولائی 1988کو شروع کردہ مسلح تحریک کے بانی امان للہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی پر سری نگر میں مرکزی تقریب بھارتی فورسز کے کڑے پہرے کے باعث منعقد نہ ہوسکی۔مقبول بٹ کے آبائی قصبے ترہگام میں بھارتی خفیہ ادارے سرگرم رہے  اور جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی۔پی پی آئی کے مطابق مقبول بٹ کے گھر اور شیخ افضل ماسٹر کے گھروں کا محاصرہ جاری رہاتاہم جے کے ایل ایف کے قائد ین ایڈووکیٹ بشیر بٹ انجنئیر غلام رسول ڈار شوکت بخشی مشتاق اجمل نورکلوال  منظور صوفی خورشید ڈار نے قائد تحریک امان للہ خان مرحوم کی جدوجہد آزادی میں خدمات کو سراہا کہ  امان للہ خان مرحوم نے بابائے قوم مقبول بٹ کی شہادت کے بعد صحیح نمائندگی کرتے ملت کشمیر کی قیاد ت کی اور اس ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے یاسین ملک آج موت کی کال کوٹھڑی میں مقید ہے۔

Latest from Blog