پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس، آئی جی نے آخرت خراب کی:عمرایوب

اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے۔رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پنجاب کا آئی جی کرپٹ ترین آدمی ہے، آئی جی پنجاب نے اپنی آخرت خراب کی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور محسن نقوی کی وجہ سے پولیس فورس ڈسپلن فورس سے ان ڈسپلن فورس بنی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سانحہ بہاولنگر واقعے کو دیکھیں وہاں بغیر وارنٹ گھر میں گئے، ہمارے گھروں میں پنجاب اور باقی صوبوں کی پولیس فورسز گلدستے لیکر آتی تھی؟ بہاولنگر واقعے پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، یہ پولیس گردی خاتمہ کیا جائے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیپنجاب میں کل رات سے ہمارے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ چھوٹے سے کمرے میں ظلم ہورہا ہے،  بشریٰ بی بی کو شوکت خانم کے ڈاکٹرز مہیا کیے جائیں، ہماری ڈیمانڈ ہے بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، یہ حکومت فارم 47کی بیساکھیوں پر آئی ہے، زندگی،موت اور حکومت کی تبدیلی کا کوئی پتہ نہیں لگتا۔