کوئٹہ(پی پی آئی) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمودخان اچکزئی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آرنمبر 43، 2024 میں وارنٹ جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2024 کو کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جس کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شدید مذمت کی تھی۔ کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملکیتی اراضی کے ایک حصہ پر محمود خان اچکزئی کا غیرقانونی قبضہ ختم کرانے کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔پارٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ چھاپہ محمود اچکزئی کی رہائش گاہ پر مارا گیا اور یہ قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کی حالیہ تقریر پر ’ریاستی اداروں‘ کا ردعمل ہے۔تاہم کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر سعد اسد نے کہا تھا کہ یہ چھاپہ محمود اچکزئی کی رہائش گاہ کے قریب واقع زمین کا ایک حصہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔سعد اسد نے الزام عائد کیا تھا کہ اس زمینپر چار دیواری کھڑی کرکے اس پر محمود اچکزئی نے غیرقانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی تھی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی وجہ سے صدارتی الیکشن کو بلاوجہ متنازع کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو نے محمود اچکزئی کے گھر پر مبینہ چھاپے کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
Latest from Blog
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان
لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں اگلے تعلیمی سال سے حصول تعلیم کے لیے جن غیر ملکی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں قومی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے کیچ، تربت اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 14 افراد
راچی(پی پی آئی)خام غذائی اشیا کی برآمدات اپریل میں 23.19 فیصد بڑھ کر 57 کروڑ ڈالر
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل 28 مئی کے اجلاس میں نوازشریف کو
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید عبدالاحد نے بلوچستان
کوئٹہ (پی پی آئی)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن (اے پی ایم ایم اے) کے