پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا، خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ

بیجنگ/اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا، تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ ہوگیا جبکہ پاکستان کا پہلا خلا باز بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر اترے گاسیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جانا تھا لیکن موسم کی وجہ سے لانچ میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، سیٹلائٹ چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو نے مل کر تیار کیا، چاند کی سطح کی تصاویر لینے کیلئے آئی کیوب۔ قمر میں دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔واضح رہے کہ خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان نے اہم سنگ میل طے کرلیا، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای سکس کا حصہ بن گیا۔پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی، چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چھوٹا سیٹلائٹ ہے جس کا وزن چھ کلو گرام کے قریب ہے۔ یہ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوں گے۔اس میں بارہ والٹ کی بیٹری ہے جو شمسی توانائی کے بینلز کے ذریعے سیٹلائٹ کو چلاتی رہے گی اور تین ماہ تک یہ خلا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ چاند کی تصاویر مرکز یعنی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کو بھیجتا رہے گا۔