روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھر بورڈ کے میٹرک امتحانا ت میں نقل مافیا سرگرم،خیر پور میں نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ

سکھر/خیرپور(پی پی آئی)سکھر بورڈ کے زیر انتظام میٹرک امتحانات آج نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ لیا جانا تھا جو وقت سے پہلے ہی واٹس ایپ سے آؤٹ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیر پور میں جاری آج نوین جماعت کا بائیولوجی کا پیپر وقت سے پہلے آؤٹ ہوکر واٹس گروپ میں آگیا،خیرپور میں میٹرک کے امتحانات میں انتظامیہ نے نقل کو روکنے کے بجائے طلبہ کو اپنی نگرانی میں نقل کرانے لگے۔ سکھر بورڈ کی جانب سے نقل کو روکنے کے لئے بنائی گئی ٹیمیں بھی صرف سینٹر پر سیر تفریح کے لئے آنے لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق امتحانی سینٹر کے اندر اساتذہ اور سکھر بورڈ کی ٹیم کی موجودگی میں طلبہ وطالبات موبائل فون کے ذریعے نقل کر رہے ہیں جبکہ خیرپور میں بنانے گئے تمام امتحانی سینٹرز پر طلبہ وطالبات بے خوف ہوکر نقل کرنے میں مگن ہیں۔