سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر مجیب صحرائی

کراچی(پی پی آئی)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صحتمند اور مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح ہم انھیں منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات انہوں نے  ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون اورسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ کے تحت  پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ہینڈ بال (مین) کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہی۔فاتح ٹیموں حیدرآباد (فرسٹ)، کراچی (سیکنڈ) اور لاڑکانہ (تھرڈ) کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ پشاور قومی چیمپئن شپ میں ہماری دو ٹیمیں حیدرآباد، کراچی شرکت کریں گی۔  ڈاکٹر مجیب صحرائی نے چیمپئن شپ کے منتظمین  محمد نعیم احمد اور  محمد کاشف کو شیلڈز دیں۔