اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت دی ہے تا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جا سکے،پی پی آئی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہیگی کیونکہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 قومی اسمبلی کا اجلاس اسی ماہ طلب کرنے کا فیصلہ

Tue May 7 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس اسی ماہ طلب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جس کی سمری صدر مملکت کو بھیجی جارہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکومتی اتحاد کی کوشش ہے کہ اس اجلاس میں معاشی بہتری کی اپنی اب تک کی کوششوں،غیر ملکی دوروں اورآئندہ […]