سکھرپولیس کی کچے میں کارروائی، 2 مغوی بازیاب

سکھر(پی پی آئی) سندھ پولیس نے سکھر میں بروقت کارروائی کر کے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں اغواکار 2 مغویوں کو دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھ کر اغوا کاروں نے فائرنگ کر دی۔پی پی آئی کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران اغواکار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، مغویوں کی شناخت محمد رمضان اور محمد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حج 2024کیلئے فلائٹ آپریشن آج شروع، شیڈول جاری

Wed May 8 , 2024
کراچی(پی پی آئی)حج 2024کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔24 مئی تا 9 جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،پی پی آئی کے مطابق فلائٹ آپریشن کے پہلے روزکراچی سے […]