سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فون اور ڈیٹا لوڈ کرانے والے نان فائلرزپر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد

اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 15 مئی کے بعد 5 لاکھ 6 ہزار 971 نان فائلرز کے خلاف حکمت عملی پرغور شروع کردیا جس میں سمیں بند نہ ہوئی تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانا شامل ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی حکومت نے ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں اور ٹیکس نادہندگان کا پتہ چلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کی گئی تھی۔ایف بی آر نے آرڈر جاری کیا تھا کہ ان 6 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی موبائل فون سمیں بند کی جائیں اور اس ضمن میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو اپنے ہیڈ آفس طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تازہ اطلاعات کے مطابق ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ اگر نان فائلرز کی سمیں بند نہ ہوئی تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لانے پرغور شروع ہوگیا ہے جبکہ سم پر ڈھائی فیصد اضافی ٹیکس بھی لگایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں جن میں ہر دفعہ لوڈ کرانے پر بھی اضافی ٹیکس اور موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق نان فائلرز کی سمیں بند کراوانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایف بی آر واضح کرچکا ہے کہ اگر کمپنیوں نے سمیں بند نہیں کی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔