پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، عارف علوی

 لاہور(پی پی آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔لاہور مین پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمان فارم 47 سے بنی ہے اس کے پاس مینڈیٹ کم ہے، بانی پی ٹی آئی بھاری مینڈیٹ لینے کے باوجود جیل میں ہیں، اگر فارم 47 والی حکومت چلتی رہی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت اچھی ہے اور وہ اچھے موڈ میں تھے،عمران خان بہت قربانیاں دے رہے ہیں اُنہوں  نے اپنی انا کو بھی قربان کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں، میں بات چیت کے لیے کوشش کرتا رہوں گا، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ فوج میری ہے میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا اور کرتا رہوں گا، ہمارے تمام ادارے اس بند گلی میں چلے گئے ہیں، پاکستان کو اس وقت انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے، سعودی عرب سے جو وفد آیا اس سے فائدہ ہو گا۔ ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ میڈیا آزاد ہے تو لوگوں کو پتہ چل رہا ہے دنیا میں کیا ہو رہا ہے، غزہ میں سوشل میڈیا پر تصویروں سے پتا چلا کتنا ظلم ہو رہا ہے، میڈیا کی آزادی پاکستان کے لیے اہم ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس میں سوشل میڈیا کو بند کیا گیا، سوشل میڈیا عوام کے ہاتھ میں ہے جس سے افواہیں پھیلتی ہیں۔