پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں چوتھے روز بھی ہڑتال،راستے بند،جگہ جگہ سیکیورٹی فورسز تعینات

مظفر آباد (پی پی آئی)آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاج کا پانچواں جبکہ ہڑتال اور پہیہ جام کا چوتھا روز،دارلحکومت کی جانب پیش  قدمی کرتا لانگ مارچ دھیرکوٹ سے اپنی اگلی منزل کے لئے رواں دواں ہے۔ کوہالہ مظفرآباد شاہراہ کئی مقامات سے عوام نے بند کر رکھی ہے،جگہ جگہ رینجرز،ریاستی پولیس تعینات ہے۔ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ حکومت اسے روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔7مارچ کو مظفرآباد پہنچنے سے روکنے کے لئے کوہالہ میں بڑی تعداد میں رینجرز اور آزاد کشمیر پولیس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دارالحکومت کے چوکوں،چوراہوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ مظفر آباد میں بازار،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے چوتھے روز بھی بدستور بند ہیں، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے۔ شہر کی سڑکوں پر اکا دکا نجی گاڑیاں دکھائی دیتی ہیں۔