پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز شریف ن لیگ ن کی صدارت سے مستعفی، نوازشریف کی نامزد گی متوقع

لاہور(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدہ چھوڑدیا۔ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ قائد نوازشریف کو قائم مقام صدرنامزد کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18مئی کولاہورمیں طلب کرلیا گیا، مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا۔ مرکزی مجلس عاملہ نواز شریف کو قائم مقام صدرنامزد کرے گی جبکہ پارٹی کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔خیال رہے کہ 26 اپریل کو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ پارٹی کی صدارت سنبھالنے کی درخواست کی تھی۔