لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دوررکھنا چاہیے، وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط جلد بحال ہوں گے۔لاہور ائیرپورٹ پر اپنی اہلیہ شنیراتھامسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بہت کھیلے ہیں۔۔ پڑوسی ملک سے کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔۔کھیلوں کو سیاست میں کبھی شامل نہیں کرنا چاہیے امید ہے دونوں ممالک جلد اکٹھے ہوں گے اور کرکٹ کھیلیں گے۔ایک سوال پروسیم اکرم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو لاہور بہت اچھا لگا۔جلد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی گھومنے جائیں گے۔ اس موقع شنیراتھامسن نے کہا کہ وہ پاکستان آکر بہت محظوظ ہورہی ہیں۔ یہاں کے لوگ اچھے اورمہمان نوازہیں۔وسیم اکرم نے گزشتہ ماہ لاہور میں شنیرا تھامسن سے نکاح کیا تھا۔
Latest from Blog
واشنگٹن(پی پی آئی)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کی معیشتیں کام کرنے کی عمر
کراچی(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے اکثرمین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ
جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیرشاخ کے
کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں 10 کارروائیوں
اسلام آباد(پی پی آئی)قومی ہاکی ٹیم سے وزیراعظم شہباز شریف آج ملاقات کریں گے۔ پاکستان ہاکی
اسلام آباد(پی پی آئی) سینیٹ کا آئندہ اجلاس بدھ 22 مئی سے شروع ہو گا۔ اجلاس
کراچی(پی پی آئی)آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ستمبرمیں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے
کراچی(پی پی آئی)پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ تجارت کو5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے پر اتفاق کیاہے،پی
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کا117 واں یوم پیدائش
ملتان(پی پی آئی)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان 15 مئی کو ملتان پہنچیں گے وہ