روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

9مئی مقدمات میں شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم

راولپنڈی(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔پی پی آئی کے مطابق 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، نو مئی کے درج مقدمات میں نامزد 5 سو سے زائد ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے، مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی,عدالت نے شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے 25 ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔