اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں  صفر اعشاریہ ایک فیصد کمی

اسلام آباد(پی پی آئی) ملک میں رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں صفر اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی، فروری 2024کی نسبت مارچ 2024  میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 9.35 فیصد کم ہوئی، مارچ 2023 کی نسبت مارچ 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.04 فیصد کا اضافہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تمباکو کی پیداوار میں 0.66 فیصد کی کمی ہوئی، ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 1.47 فیصد، گاڑیوں کی پیداوار میں 1.01 فیصد، الیکٹریکل آلات کی پیداوار میں بھی 0.24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ گارمنٹس کی پیداوار 0.77 فیصد بڑھی، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 0.31 فیصد، فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا۔