اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مقبوضہ کشمیر براہ راست نئی دلی کے کنٹرول میں،کشمیریوں کو دبایاجارہا ہے:عمر عبداللہ

ٹنگمرگ/سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر براہ راست نئی دلی کے کنٹرول میں ہے اورکشمیریوں کی آواز کو دبایاجارہا ہے۔ ٹنگمرگ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں کے حکمرانی اور حکومتی فیصلوں میں کشمیری عوام کی رائے شامل حال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے فیصلے وہ لوگ کر رہے ہیں جو یہاں کی زمینی صورتحال سے بالکل ناآشنا ہیں اور ووہ عوام کی زبان بھی نہیں سمجھتے ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019میں دفعہ370اور 35اے کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے بڑے بڑے دعوے کئے گئے لیکن کشمیری عوام کو کچھ بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ اب حالت یہ ہے کہ کشمیریوں کی زمینیں اور املاک ضبط انہیں جبری طورپر انکی نوکریوں سے برطرف کیا جارہاہے۔