متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤکا باعث, پانی ابال کرپئیں

حیدرآباد (پی پی آئی)ئیفائیڈ ویکسینیشن مہم پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے کہا ہے کہ آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤکا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کا علاج ممکن ہے اس سے بچاؤ کیلئے پانی کو ابال کرپینا چاہیے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے پرانی ویکسین،اینٹی بائیوٹک کام نہیں کررہی تھیں، نئی ویکسین ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے کام کرتی ہے۔کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم  25 مئی تک جاری رہے گی۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 1ضلع میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ یہ ویکسین 9 ماہ سے 15سال تک کی عمر تک کے بچوں کیلئے ہے، مہم میں 7 ہزار رضا کارحصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ 31وین سروسز کے ذریعے اسکولزمیں بھی ٹائیفائیڈ ویکسین لگائی جارہی ہیں، 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤکی ویکسین کا ہدف ہے۔