پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں: اسد قیصر

اسلام آباد(پی پی آئی) سابق سپیکر و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ پنجاب نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے، پنجاب میں پہلے سے کسانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ چل رہا ہے، پنجاب کے کسان بہت بری طرح پریشان ہیں، پنجاب کے کسانوں کی زندگی کا دارومدار گندم، گنے یا کپاس کی فصل پر ہوتا ہے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات اور پیسے بٹورنے کیلئے گندم باہر سے درآمد کی گئی، گندم انکوائری سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، صرف ڈرامہ رچایا گیا، کیا ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کا معاشی قتل کرکے چند لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کبھی ایک اور کبھی دوسری وردی پہن رہی ہیں، شاید وزیراعلیٰ پنجاب کو کوئی دماغی مسئلہ ہے۔