شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی مسلمانوں کی پارلیمنٹ سمیت ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی محدود

نئی دہلی(پی پی آئی)20 کروڑ سے زائدبھارتی مسلمانوں کی  انڈین پارلیمنٹ سمیت ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔بھارت میں مسلمانوں کی پارلیمنٹ سمیت ہر شعبے میں پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔ ہندوستان ایسی ریاست بن چکا جہاں جان بوجھ کرمسلمانوں کو دیوار سے لگایاجارہاہے۔گزشتہ ایک دہائی سے بھارت پر قابض مودی سرکار نے سب سے بڑی اقلیتی آبادی مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی 200 ملین ہے لیکن سیاست سمیت ہر شعبے میں ان کی نمائندگی کا تناسب انتہائی کم ہے۔نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار نے مسلمانوں کی سیاسی طاقت ختم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا۔ حال ہی میں مودی نے انتخابی مہم کے دوران مسلم مخالف بیان بازی کو مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ مودی سرکار مسلمانوں کو تعلیم، نوکریوں، صحت اور دوسری تمام بنیادی سہولیات سے محروم کر رہی ہے۔