ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں میں بجلی کی قلت اور بلوں میں اضافے کے خلاف احتجامظاہرہ و دھرنا

جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں میں کانگریس رہنما ترنجیت سنگھ ٹونی نے جموں میں بجلی کی قلت اور بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ مظاہرین سب ڈویڑنل مجسٹریٹ آر ایس پورہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ترنجیت سنگھ ٹونی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سرحدی علاقوں میں کسانوں اور عام لوگوں کی زندگیوں پرپڑنے والے شدید اثرات کو اجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف کسانوں کو مالی پریشانیوں کا سامنا ہے اوردوسری طرف محکمہ بجلی نے بلوں میں غیر متوقع طور پر اضافہ کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کوپہلے ہی بھاری بل موصول ہوتے تھے، جو اب 200فیصد تک بڑھ چکے ہیں اور وہ ناقابل برداشت ہیں۔ کانگریس رہنما نے متعلقہ محکمے پر زور دیا کہ دھان کا سیزن ختم ہونے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔