الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے انگلش کرکٹر بن گئے

سڈنی: انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ۔کک نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کرکے حاصل کیا ۔سابق آسٹریلین کپتان ایلن بارڈر مسلسل 153ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے واحدکھلاڑی ہیں ۔سابق آسٹریلوی بلے باز مارک وا 107ٹیسٹ میچوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سابق انڈین کپتان سنیل گواسگر مسلسل 106ٹیسٹ میچ کھیل کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

Next Post

نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 58رنز سے ہرادیا

Sat Jan 4 , 2014
نیلسن: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 58 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوںکی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی ٹاپ آرڈر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ […]